تازہ تر ین

عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی چیلنج

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لائیو کوریج پر پابندی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی کے خلاف آئینی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔ علی زیدی کی آئینی درخواست عمر سومرو ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لائیو کوریج آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترداف ہے اور 20 اگست پیمرا کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
درخواست میں وزرات اطلاعات و نشریات، چیئرمین پیمرا اور پی بی اے فریق کو فریق بنایا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv