تازہ تر ین

شہزادہ ولیم کا ‘نارمل’ زندگی کے لیے خاندان لندن سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے خاندان کو لندن سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دوران تعلیم ان کے بچے ‘نارمل’ زندگی گزار سکیں۔
بچوں کے اسکول کے دوران خاندان کی منتقلی کا اعلان کنگسٹن پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔
برطانوی شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق شہزادہ ولیم ، کیٹ مڈلٹن اور ان کے بچے لندن سے 25 میل دور ونڈسر کیسل کے ایڈیلیڈ کاٹیج میں قیام کریں گے۔
اس طرح یہ خاندان ملکہ الزبتھ دوم کے قریب رہنے لگے گا جو ونڈسر کیسل میں ہی مقیم ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہزادہ ولیم کی موجودہ رہائش گاہ کنگسٹن پیلس بدستور ان کی مرکزی رہائش گاہ رہے گی۔
کنگسٹن پیلس کے بیان میں بتایا گیا کہ تینوں بچوں کا داخلہ ونڈسر کیسل کے قریب لیمبروک اسکول میں کرایا جائے گا۔
بیان میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر جوناتھن پیری نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ستمبر میں شہزادہ جارج، شہزادی شارلیٹ اور شہزادہ لوئس ہمارے اسکول کا حصہ بن جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس منتقلی سے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو اسکول میں مصروف بچوں کے لیے’ متحرک والدین’ کا کردار ادا کرنے کا موقع مل سکے گا۔
ذرائع کے مطابق یہ جوڑا ہر ممکن حد تک عام خاندانی زندگی گزارنا چاہتا ہے۔
گھر منتقل کرنے سے اس خاندان کو زیادہ پرائیویسی بھی مل سکے گی کیونکہ برطانوی ملکہ کی وجہ سے وہاں سکیورٹی بہت سخت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv