تازہ تر ین

پاکستان ہاکی ٹیم کو آخری گروپ میچ میں سات گول سے شکست، میڈلز کی دوڑ سے باہر

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی ہاکی ٹیم نے پاکستان کو آخری گروپ میچ میں سات گول سے شکست دے کر کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کی دوڑ سے باہر کردیا۔
پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے سات گولز کے جواب میں ایک گول بھی نہ کر سکی، بارہویں منٹ میں آسٹریلیا کے بلیک گروورز نے گول سکور کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی، 19 ویں منٹ میں جرمی ہیورڈ نے گول سکور کیا، تیسرے کوارٹر میں آسٹریلیا نے دو گول سکور کیے۔
چوتھے کوارٹر میں آسٹریلیا نے مجموعی طور پر مزید تین گول سکور کیے، پاکستان ہاکی ٹیم گروپ میں چوتھے نمبر پر رہی اور ٹورنامنٹ میں اب ساتویں پوزیشن کیلئے کینیڈا سے 6 اگست کو مقابلہ کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv