تازہ تر ین

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں جھوٹی دستاویزات جمع کرائیں، بلال کیانی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے توانائی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں جھوٹی دستاویزات جمع کرائیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیرات کے نام پر عوام سے پیسے بٹورے اور پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں جھوٹی دستاویزات جمع کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھی فارن فنڈنگ کا پتہ تھا جبکہ نواز شریف کو بےبنیاد طریقے سے نااہل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل فنانشنل ٹائمز کی اسٹوری آئی تھی۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مہم چلا رکھی ہے اور جب عمران خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھوڑی سی منی لانڈرنگ کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv