تازہ تر ین

حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس، شہدا کیلئے فاتحہ خوانی، الیکشن کمیشن فیصلے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو، مریم نواز، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں حکومت کی اتحادی اور پی ڈی ایم جماعتوں کا سربراہی اجلاس ہوا، شہباز شریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، مریم نواز، ایم کیو ایم، پاکستان مسلم لیگ (ق)، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 6 افسران کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا، شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرتے ہوئے قوم کے بیٹوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے جس پر پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv