تازہ تر ین

ایران کا یورینیم کی افزودگی کیلئے نئے سینٹری فیوجز کو فعال کرنے کا اعلان

تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے یورینیم کی افزودگی کیلئے سینکڑوں نئے سینٹری فیوجز کو فعال کرنے کا اعلان کردیا۔
ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال وندی کا کہنا ہے کہ یورینیم کو افزودہ کرنے کیلئے نئے سینٹری فیوجزکو گیس کی فراہمی جلد شروع کردی جائے گی۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو تمام تراقدامات سے آگاہ کردیا گیا ہے، جولائی 2015 میں ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے پاگیا تھا تاہم بعد میں سابق امریکی صدرٹرمپ نے یکطرفہ طورپرمعاہدے سے نکلنے کا اعلان کردیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv