اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس دائر کرنے والے پارٹی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ سامنے آ گئی، وہ صادق اور امین نہیں بلکہ چور اور کرپٹ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ وہ آج پوری قوم کے سامنے سرخرو ہو گئے ہیں۔