تازہ تر ین

فرانس میں توانائی کی بچت کیلئے نئے قوانین نافذ

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانسیسی حکومت نے توانائی کی بچت کیلئے اہم فیصلے کرتے ہوئے نئے قوانین نافذ کر دیئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازع کے بعد یورپ میں انرجی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان فیصلوں کے تحت ایئرکنڈیشن استعمال کرنے والی دکانوں کو دروازے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، ایئرکنڈیشن سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو 750 یورو جرمانہ کیا جائے گا۔
وزیر توانائی نے کہا ہے کہ وہ توانائی کے ضیاع سے متعلق آئندہ دنوں میں مزید احکامات جاری کریں گی تاہم ابتدائی طور پر ایئرکنڈیشن کو لے کر قوانین نافذ کئے گئے ہیں جب کہ شہر میں لگے برقی اشتہارات کے بورڈز پر خاص اوقات میں پابندی عائد کی گئی ہے جس کے دوران ہر قسم کے اور ہر سائز کے اشتہارات کی لائٹیں بند رہیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv