تازہ تر ین

حرم شریف کرین حادثہ، سعودی سپریم کورٹ نے حادثے سے متعلق تمام فیصلےکالعدم قرار دیدیے

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی سپریم کورٹ نے 2015 کےکرین حادثے سے متعلق تمام فیصلےکالعدم قرار دے دیے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم دیا ہےکہ نیا جوڈیشل سرکٹ کیس کا پھر سے جائزہ لے۔
یاد رہے کہ 11 دسمبر 2015 کو مسجد الحرام میں تعمیراتی کام کے لیے استعمال ہونے والی کرین گرنے سے 110 افراد جاں بحق اور 209 زخمی ہوگئے تھے۔
تعمیرات کا ٹھیکہ بن لادن گروپ کے پاس تھا اور حادثے کے بعد گروپ پر تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات سے لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
گزشتہ سال سعودی عدالت نے حرم شریف میں کرین حادثےکے کیس میں بن لادن گروپ کو الزام سے بری کردیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کرین گرنے میں بن لادن گروپ کی کوئی کوتاہی ثابت نہیں ہوئی اس لیےگروپ کو مقدمے سے بری کردیا گیا ۔
اس سے قبل مکہ مکرمہ کی فوجداری عدالت نے کیس کے 13 ملزمان کو بھی بری کر دیا تھا۔
اب سپریم کورٹ کے حکم نامےکے تحت بریت کے فیصلے بھی واپس ہوگئے ہیں،کیس کو اب نظرثانی کے لیے نئے جوڈیشل سرکٹ کو بھیجا جائےگا جہاں نئے ججز اس کا جائزہ لیں گے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv