ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔
روہت شرما کو کووڈ ہونے کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر کی گئی۔
بی سی سی آئی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ روہت شرما کا ہفتے کو کیے جانے والا ریپڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد کپتان انگلینڈ کے ہوٹل میں آئسولیشن میں رہیں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق روہت شرما کا آج پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔
روہت شرما کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر لیسٹر شائر میں وارم اپ میچ کے تیسرے روز سامنے آئی، انگلینڈ کے لیے روانگی سے قبل بھارت میں ہی اسپنر روی چندرن ایشون کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ یکم جولائی سے ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا، یہ ٹیسٹ میچ گزشتہ برس کووڈ 19 کی وجہ سے ختم کی جانے والی سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ہے۔