تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 3 نوجوان شہید

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ظالم بھارتی افواج نے 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ قابض فورسز نے آج 2 سفاکانہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کئے۔ 2نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ جبکہ ایک کو پلوامہ میں شہید کیا گیا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک گھرگھرتلاشی کا عمل جاری تھا۔، گزشتہ روزبھی ظالم فورسزنے 4افرادکو گولیاں مار کر شہیدکردیاتھا۔ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کا مکروہ فعل جاری ہے مگر حیرت انگیز طور پر انسانی حقوق کے علمبردار امریکہ سمیت کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv