تازہ تر ین

عامر لیاقت کا پوسٹمارٹم کرانے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کی عدالت نے معروف ٹی وی اینکر و سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹمارٹم کرانے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔
سٹی کورٹ میں عامرلیاقت کا پوسٹمارٹم کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت میں عامر لیاقت کے ورثا اور سرکاری وکیل پیش ہوئے۔
سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عامر لیاقت کے ورثا کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کرانے سے ان کے والد کی روح کو تکلیف ہوگی اس لئے وہ پوسٹمارٹم نہیں کرانا چاہتے، ورثا کے مطابق انہیں کسی پر شک بھی نہیں۔
عدالت میں پیش کی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس سرجن نے کہا ہے کہ جب تک جسم کا اندرونی جائزہ نہیں لیا جائے گا موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں گی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv