تازہ تر ین

آفریدی کی حارث کے انتخاب پر تنقید، فیصلہ احمقانہ قرار دیدیا

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی نے محمد حارث کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیدیا۔
ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے نوجوان کرکٹر محمد حارث کا انتخاب انتہائی احمقانہ فیصلہ تھا، ان سے گزارش ہے کہ وہ ایسے اقدام سے گریز کریں۔
سابق کپتان نے چیف سلیکٹر سے سوال کیا کہ ‘‘آپ ایسے کھلاڑی کا انتخاب ون ڈے ٹیم کیلئے کیوں کررہے ہیں؟، جس نے محض دو ٹی20 میچز کھیلیں ہوں، پاکستان کیلئے ڈیبیو کرنا کوئی مذاق نہیں’’۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں نوجوانوں کرکٹرز کو شامل کرنے کے خلاف نہیں تاہم انہیں ڈومیسٹک کھیل کر تجربہ حاصل کرنے دیا جائے، رضوان اور سرفراز کی موجودگی میں حارث کو کھلانا سمجھ سے بالاتر ہے۔
۔سابق آل راؤنڈر نے رضوان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ رضوان کو ون ڈے کرکٹ میں لطف اندوز ہونا چاہئے ، جیسے وہ ٹی ٹونٹی میں کرتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv