تازہ تر ین

30 سال بعد کھویا ہوا کچھوا اسٹور روم سے زندہ مل گیا

برطانیہ : (ویب ڈیسک)
30 سال بعد کھویا ہوا کچھوا اسٹور روم سے زندہ مل گیا۔
برطانیہ میں انیس سو بیاسی میں لاپتہ ہونے والے مینویلا نامی کچھوے کو تیس سالوں بعد اچانک سامنے دیکھنے پر گھر والے خوشی سے بےقابو ہوگئے، اسٹوروم کی صفائی کے دوران جب پرانا اسٹوریج باکس کھولا گیا تو اس میں کچھوا زندہ پایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 30 سال تک باکس میں بند رہنے والے کچھوے نے دیمک کے لاروا کھا کر گزارا کیا، مینویلا کو انیس سو اسی میں برطانوی خاتون کو دیا گیا تھا جو اس وقت آٹھ سال کی تھیں اور گھر میں بجلی کا کام کے دوران ان کا پالتو کچھوا گم ہوگیا تھا۔
ایک کچھوا 255 سال کی عمر تک زندہ رہ سکتا ہے، جبکہ خوراک اور پانی کے بغیر تقریباً تین سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv