کراچی : (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ نمر ہ خان نے اپنی ناکام شادی کے بارے میں کئی انکشاف کئے ہیں۔
معروف اداکارہ نمر ہ خان نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میری طلاق نہیں ہوئی تھی بلکہ میں خود خلع لیا تھا، انہوں نے کہا کہ پہلے میں سوچتی تھی کہ اس بارے میں بات نہ کروں اور جتنا ہو سکے یہ سب ڈھکا چھپا رہے مگر ہم فنکاروں کی زندگی کی ہر بات سب کو معلوم ہوتی ہے اس لئے میں بھی اب اس پر کھل کر بات کرتی ہوں۔
نمرہ خان نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ جن لڑکیوں کو شادی کے بعد شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے انہیں چاہیے کہ بس اتنا ہی برداشت کریں جتنا وہ کر سکتی ہیں اور جب انکی برداشت ختم ہو جائے تو فوری ایکشن لیں اور اپنے والدین کو اس بارے میں آگاہ کریں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ بیٹیوں کو سپورٹ کریں اور اگر ان کے ساتھ کچھ بھی غلط ہو رہا ہو تو بیٹیوں کا ساتھ دیں اور اگر وہ خلع لے کر الگ ہونا چاہیں تو اس میں بھی ان کا ساتھ دیں۔