لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ شروع ہو گیا، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے ۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف، منیبہ علی، سدرہ امین،عمیمہ سہیل، ندا ڈار، سدرہ نواز عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، ڈایانہ بیگ، غلام فاطمہ اور سعدیہ اقبال پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی تھی جس نے کپتانوں سمیت کھلاڑیوں کو پرجوش کر دیا تھا، پاکستان اور سری لنکن کپتانوں نے خوبصورت ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کی، لشکارے مارتی ٹرافی نے کھلاڑیوں کو پرجوش کر دیا تھا۔