تازہ تر ین

امریکا میں 8 سالہ طالب علم سے غلطی سے پستول چل گئی، ہم جماعت زخمی

شکاگو: (ویب ڈیسک) امریکا میں 8 سالہ طالب علم گھر سے اپنے بستے میں پستول رکھ کر اسکول لے آیا جو کلاس میں غلطی سے چل گئی جس کے نتیجے میں ایک ہم جماعت زخمی ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر شکاگو کے والٹ ڈزنی میگنیٹ اسکول میں 8 سالہ طالب علم سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا دوسری کلاس کا طالب علم اسکول آتے ہوئے اپنی ماں کا لوڈڈ پستول لے آیا۔ لوڈڈ پستول ماں نے اپنے بستر کے نیچے رکھے ہوا تھا۔ پستول کو تحویل میں لے لیا ہے۔
مقامی عدالت نے پستول چلانے والے بچے کی 28 سالہ ماں کو طلب کیا اور سخت سرزنش کی اور بچے کی جان خطرے میں ڈالنے کے الزام میں ایک ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv