تازہ تر ین

گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر ’نیویارک ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں

نیویارک: (ویب ڈیسک) گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر نیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کر دی گئی۔
دنیا کی سب سے مشہور آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کی جانب سے پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویرنیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر گلوکارہ کی تصویر کو اسپاٹی فائی کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پرا ٓویزاں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہدنیا کی سب سے مشہور اسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
حدیقہ کیانی اس عالمی مہم کاحصّہ ہیں اور وہ اس کی برانڈایمبیسیڈر کے طور پر دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
نیویارک کے مشہور ترین ڈیجیٹل بل بورڈ ٹائمز اسکوائر پر لگے اشتہار میں گلوکارہ کو ’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘ کے اعزاز سے نوازہ گیا ہے۔
حدیقہ کیانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اسٹریمنگ سروس کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو ری پوسٹ بھی کیا ہے جس پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب حدیقہ کیانی کو مبارکباد دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دو بار گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب اور گلوکارہ مہک علی کی تصویر بھی ’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں کی گئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv