نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی جیولری شاپ میں خاتون کی منہ میں سونا چھپا کر چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر رائے بریلی میں قائم ایک سونے کی دکان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں عورت کو دلچسپ ومنفرد انداز میں سونے کا زیور چوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دو خواتین جیولری شاپ میں داخل ہوئیں اور دونوں نے دکاندار کو باتوں میں لگایا اس دوران انہیں سونے کے مختلف زیورات دکھائے گئے۔
اس موقع پر ایک خاتون نے دکاندار کی نظر بھٹکا کر سونا منہ میں رکھ لیا۔ چوری کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔