نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں نوشے میاں کی اپنے دوستوں کیساتھ شراب نوشی کرنے پر دلہن نے دوسرے شخص سے شادی کرلی۔
بھارت میں اکثر شادی بیاہ کے دوران عجیب مضحکہ خیز واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی اور تفریح کا باعث بنتے ہیں۔
ایسا ہی ایک اور واقعہ بھارتی ریاست راجھستان سے سامنے آیا ہے، جس میں دلہن نے عین شادی کے موقع پر دلہا کو ٹھکرا کر کسی اور شادی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دلہا بارات کے وقت اپنے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی اور رقص میں مصروف رہا اور جس کی وجہ سے بارات بہت زیادہ تاخیر سے شادی ہال پہنچی۔
دلہا کے انتظار میں بیٹھی دلہن اور اہلخانہ نے جب دلہا کو اور باراتیوں کو نشے میں دھت دیکھا تو طیش میں آگئے اور اسی وقت کسی دوسرے شخص سے شادی کرلی۔
دلہن کے انکار اور کسی دوسرے شخص سے شادی کرنے پر دلہا کے اہل خانہ نے پولیس تھانے میں شکایت درج کروا دی۔