تازہ تر ین

چیف جسٹس نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت کا نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی طرف سے لیے گئے از خود نوٹس کی سماعت جمعرات ہو گی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجزبینچ سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ افسروں کے تبادلوں، تحقیقات میں مداخلت سے نظام انصاف میں خلل پڑ سکتا ہے، حکومتی مداخلت سے شواہد ضائع ہونے اور پراسیکیوشن پر اثرانداز ہونے کا خدشہ ہے۔ احتساب قوانین میں تبدیلی نظام انصاف کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv