تازہ تر ین

جدہ سے روانہ ہونے والی تمام ائیرلائنز کی پروازیں طویل تاخیر کا شکار

پروازیں شمالی ٹرمینل پر منتقل کرنے کی وجہ سے جدہ سے روانہ ہونے والی تمام ائیرلائنز کی پروازیں طویل تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
سعودی شہر جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بے تحاشا رش کی صورتحال ہے اور جدہ سے روانہ ہونے والی تمام ائیرلائنز کی پروازیں طویل تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں، رش ائیرپورٹ حکام کی جانب سے پروازیں شمالی ٹرمینل پر منتقل کرنے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔
حکام کے مطابق رش کی صورتحال کے باعث تمام بین القوامی ائیرلائنز کو مسافروں کی چیک ان میں مشکلات درپیش ہیں، شمالی ٹرمینل پر صرف 4 بورڈنگ گیٹ دستیاب ہیں اور پروازوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اسی مناسبت سے آج شب کی پروازوں میں ممکنہ تاخیر متوقع ہے۔
دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ نے ہدایات جاری کردی ہیں کہ مہمانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جدہ میں موجود ہمارے عہدیداران کا سعودی حکام سے مسلسل رابطہ ہے، پی آئی اے کی مقامی ٹیمیں ائیرپورٹ حکام کا تعاون حاصل کرکے پروازوں کی تاخیر کو کم از کم کرنے کے انتظامات کررہی ہیں، سی ای او پی آئی اے صورتحال کی ذاتی حیثیت میں مانیٹرنگ کررہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق بھی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لے رہے ہیں تاکہ پاکستانی مسافروں کو کم از کم زحمت ہو، مہمانوں کو پیش آنے والی تاخیر کیلئے پیشگی معذرت خواہ ہیں تاہم ان کے تعاون کی بھی طلبگار ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv