تازہ تر ین

مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، شرکا نے بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کی ہدایت پر وادی بھر کی طرح کوٹلی میں بھی ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی احاطہ کچہری اور مین روڈ کا چکر لگاتے ہوئے ڈی سی آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے شرکا نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور وہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے مظالم اور ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نریندر مودی کشمیریوں کا قاتل ہے، کشمیر ی مودی کے ناپاک قدم کشمیر کی دھرتی پر قبول نہیں کرتے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv