ممبئی: (ویب ڈیسک) فیشن انڈسٹری میں اداکاراؤں کا چہرے کی پلاسٹک سرجری کرواکر خود کو مزید حسین اور پرکشش بنانا اب معمول ہوگیا ہے۔ ہالی ووڈ ہو، بالی ووڈ یا لولی ووڈ اب تقریباً ہر دوسری اداکارہ کے چہرے پر پلاسٹک سرجری کے اثرات نظر آتے ہیں۔
تاہم کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو چہرے کی پلاسٹک سرجری کرواکے خوش نہیں ہیں بلکہ اپنے چہرے کے خدوخال میں تبدیلی کرکے پچھتارہی ہیں۔ ان ہی میں سے ایک امریکن سپر ماڈل بیلا حدید ہیں۔
بیلا حدید
بیلا حدید نے ایک انٹرویو کے دوران 14 سال کی عمر میں ناک کی سرجری کروانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کاش میں نے سرجری نہ کروائی ہوتی اور اپنے آباؤ اجداد کی جانب سے ملنے والے خدوخال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی ہوتی۔
انوشکا شرما
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی ایک فلم کے لیے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی تھی۔ ابتدا میں تو انہوں نے سرجری کروانے کی ہی تردید کردی تھی، لیکن بعد میں انہوں نے سرجری کروانے کا اعتراف کیا تھا۔ اور سرجری کروانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا میں چاہتی ہوں میرے مداح اس بات کو جانیں کہ میں انسان ہوں پرفیکٹ نہیں۔
پریانکا چوپڑا
پریانکا چوپڑا نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی ناک کی سرجری کروائی تھی لیکن ڈاکٹر کی غلطی کی وجہ سے ان کی ناک کی ہڈی خراب ہوگئی۔ اس کے بعد وہ جب بھی آئینہ دیکھتی تھیں تو انہیں اپنا چہرہ کسی اجنبی کا چہرہ لگتا تھا۔ بعد ازاں اپنے چہرے سے مانوس ہونے کے لیے انہیں چند سال لگے۔ ایک خبر کے مطابق پریانکا کی سرجری خراب ہونے کی وجہ سے ان کے ہاتھ سے 7 فلمیں نکل گئی تھیں۔
کوئینا مترا
بالی ووڈ ڈانسر و اداکارہ کوئینا مترا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے اس وقت خوفناک تجربہ کیا جب ان کی ناک کی سرجری خراب ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق سرجری کے بعد اداکارہ کی ناک کی ہڈی پر سوجن آگئی تھی جسے ٹھیک کرنے کے لیے انہیں مزید سرجریاں کروانی پڑیں۔