تازہ تر ین

اسلام آباد میں ازبکستان کے دیدہ زیب اتلس، ادریس اور سوزینہ ملبوسات کی نمائش

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ازبکستان کے قومی اور روایتی ملبوسات کی نمائش ہوئی جس میں خوبرو ماڈلز نے دلکش روایتی ملبوسات زیب تن کر کے کیٹ واک کی اور خوب داد سمیٹی۔
رنگوں کا حسین امتزاج لئے ازبکستان کی ثقافت نمایاں کرتے ازبکستان کے قومی اور روایتی ملبوسات اتلس، ادریس اور سوزینہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، خوبرو ماڈلز نے ملبوسات زیب تن کیے کیٹ واک کی اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ ملبوسات میں جدت کیساتھ پاکستانی ثقافت کی جھلک بھی نظر آئی جسے شہریوں نے سراہا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ازبکستان گئے تو نہیں لیکن خوشی ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر وہاں کی بھرپور ثقافت دیکھنے کا موقع مل گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv