تازہ تر ین

فہد مصطفیٰ گیم شو کی میزبانی عامر لیاقت سے زیادہ اچھی کرتے ہیں، اداکار نبیل

کراچی: (ویب ڈیسک)
پاکستان ٹی وی کے معروف اداکار نبیل کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ گیم شو کی میزبانی عامر لیاقت سے زیادہ اچھی کرتے ہیں۔
اداکار نبیل جن کا اصل نام محمد ندیم ظفر ہے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو ’’جشن کرکٹ‘‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان کے ساتھ دلچسپ نوک جھونک کی۔ شو کے دوران اداکار نبیل نے بتایا کہ پہلی فلم ناکام ہونے کے بعد توبہ کرلی تھی کہ آئندہ فلم نہیں کروں گا۔
اداکار نبیل نے اپنا تھیٹر کا تجربہ بتایا کہ تھیٹر میں کام کرکے پیسہ نہیں صرف تالیاں ملتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنے شہرہ آفاق ڈرامے ’’دھواں‘‘ سے زیادہ ڈراما ’’عجائب خانہ‘‘ پسند ہے۔
میزبان نے نبیل سے سوال پوچھا کیا فہد مصطفیٰ عامر لیاقت سے اچھا گیم شو ہوسٹ کرتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں نبیل نے کہا ’ہاں‘۔ اپنے سٹ کام ’’بلبلے‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے نبیل نے کہا کہ ڈراما ’’بلبلے‘‘ وہ پیسوں کے لیے نہیں کرتے بلکہ یہ ڈراما ہمیشہ سے انہیں بہت پسند ہے۔
اداکار نبیل نے بتایا جب میں نے ’’بلبلے‘‘ ڈراما شروع کیا تھا تو اس وقت میرے پاس پیسے نہیں تھے لہذا میں نے پیسے بچانے کے لیے ڈرامے میں خود کو ہی کاسٹ کرلیا تھا۔ بعد ازاں یہ ڈراما لوگوں کو اتنا پسند آیا کہ گزشتہ 12 برسوں سے لوگ اسے دیکھ رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv