امبالا: (ویب ڈیسک)
عام طورپردلہا بارات لے کردلہن کے گھرجاتا ہے لیکن بھارت میں ایک دلہن نے یہ رواج بدل دیا اوربارات لے کردلہا کے گھرپہنچ گئی۔
شادیوں میں اکثردلہا گھوڑے پرسواربینڈ باجے کے ساتھ دلہن کورخصت کرانے آتا ہے لیکن بھارتی شہرامبالا میں ایک دلہن نے یہ روایت تبدیل کردی اورگھوڑے پربیٹھ کربارات لے کردلہا کے گھرپہنچ گئی۔
اس غیرروایتی بارات میں دلہن کے والدین سمیت عزیزواقارب اوردوستوں نے شرکت کی۔ دلہا کے گھرپربارات کا استقبال ویسے ہی کیا گیا جیسے دلہن کے گھرآنے والی بارات کا کیا جاتا ہے۔
دلہن پریا کا کہنا تھا کہ میں شروع سے ہی امتیازی سلوک والی روایات کے خلاف رہی ہوں۔یہ سب کرنے میں مجھے اپنے والدین سمیت دلہا اوراس کے گھروالوں کی حمایت حاصل رہی۔
پریا کے والد نے کہا کہ پریا کوبارات لے کرجانے کی اجازت دینے کا مقصد اس تصورکوبدلنا تھا کہ لڑکے لڑکیوں سے برترہوتے ہیں۔