تازہ تر ین

کرکٹر شعیب اختر نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی

کراچی: (ویب ڈیسک)
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب اختر نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی۔
شعیب اختر نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا، آخر کار، میں بھی اب آپ کے پسندیدہ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک پر کرکٹ اور دیگر چیزوں کے متعلق مواد اپ لوڈ کریں گے لیکن ذمہ داری کے ساتھ۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو کا لنک بھی شیئر کیا اور لوگوں سے درخواست کی کہ انہیں ٹک ٹاک پر فالو کریں۔
شعیب اختر نے اپنی پہلی ویڈیو میں لوگوں کو ایک خوبصورت پیغام دیا کہ آپ کو انٹرنیٹ پر کچھ بھی اپ لوڈ کرنے سے پہلے ذرا رکنا پڑے گا اور سوچنا پڑے گا کہ آپ کے اس طرز عمل سے کسی کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچ رہا، کسی کی دل آزاری تو نہیں ہورہی۔ سوچ سمجھ کر اپ لوڈ کیجئے اپنا بہت سارا خیال رکھئیے۔
شعیب اختر کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو محض ایک دن میں 25 ہزار سے زائد لوگ فالو کرچکے ہیں جب کہ 87 ہزار سے زائد لوگ ان کی ویڈیوز کو پسند کرچکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv