تازہ تر ین

ایک ہفتے میں تین مرتبہ اسٹور لوٹنے والا چوتھی کوشش پر گرفتار

چیری ہل، نیوجرسی: (ویب ڈیسک)
چھ روز میں ایک ہی اسٹور کو تین مرتبہ لوٹنے والے ڈاکو کو پولیس افسر نے چوتھی کوشش میں گرفتار کرلیا ہے۔
نیوجرسی ریاست کے شہر جرسی سٹی میں سودا سلف کا ایک چھوٹا اسٹور’ اوگی گروسری ڈیلی‘ کے نام سے واقع ہے۔ یہاں 10 سے 16 جنوری کے دوران ایک ہی شخص نے تین مرتبہ ڈکیتی کی ۔ لیکن پھرمورِس جانسن نامی ایک افسر سادہ لباس میں وہاں منتظر رہا اور اس نے عادی مجرم کو گرفتار کرلیا۔
77 سالہ اوگی لوپیز اسٹور کے مالک ہیں جو اپنے بیٹے کے ساتھ اسٹور پر ہوتے ہیں۔ ان کے بڑھاپے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 34 سالہ ٹریوس نیلے نے تین مرتبہ اسٹور کو لوٹا اور چوتھی مرتبہ دھرلیا گیا۔ لیکن اس کوشش میں مالک کے بیٹے اور پولیس افسر نے روکا تو اس نے بھاگنے کی کوشش میں مجرم نے مالک کے بیٹے پر حملہ کیا جس میں ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
اس سے قبل لوپیز جونیئر یعنی بیٹے کو دومرتبہ یہی چور زخمی کرکے بھاگ چکا تھا۔ تاہم چوتھی کوشش میں پولیس افسر مورس نے اسے قابو کرلیا اور اب وہ سلاخوں کے پیچھے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv