تازہ تر ین

ایف بی آر نے آئمہ بیگ کے بینک اکاونٹس منجمد کر دیئے

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کر دیئے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاونٹس سے رقم نکلوا لی۔ انہوں نے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کر بینک اکاونٹس خالی کر دیئے۔
ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بینک اکاونٹس سے ریکوری نہ ہو سکی۔ گلوکارہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ کی نادہندہ ہیں۔ ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ یاد رہے کہ آئمہ بیگ سال 2018 سے لے کر 2020 تک کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv