تازہ تر ین

پشاور: مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 5 خواتین جاں بحق

پشاور: (چینل فائیو) پشاور کی انقلاب کالونی میں مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر پانچ خواتین جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق پشاور کے علاقے ارباب روڈ انقلاب کالونی تہکال میں رات گئے مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی، 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو نے جائے حادثہ سے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں 5 خواتین جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ماں اور بیٹیاں شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت بارشوں کے باعث خستہ حال تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv