تازہ تر ین

آج پنجاب کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندوں کی مدت ختم ہو رہی ہے ، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آج  پنجاب کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندوں کی مدت ختم ہو رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے بلدیاتی نمائندوں کی مدت ختم ہونے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج  پنجاب کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندوں کی مدت ختم ہو رہی ہے ، مسلم لیگ ن نے پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ان نمائندوں کے جائز آئینی حقوق کی بھرپور جنگ لڑی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے 30 ماہ تک مقامی حکومتوں کے اختیارات کو غصب کیا گیا ، پنجاب کے عوام سے ان کے منتخب نمائندے بیک جنبش قلم چھین لئے گئے جسے بعد میں سپریم کورٹ کے حکم پر بحال کیا گیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود 7 ماہ تک بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا جاتا رہا ، افسوس حکومت نے وقتی مفاد اور چھوٹے سیاسی فائدے کے لئے عوام کا بیڑا غرق کر دیا اور جمہوریت کے اہم درجے کی راہ میں روڑے اٹکائیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ بلدیاتی ادارے موجود ہوتے تو گورننس کے فقدان پر بھی بند باندھا جا سکتا تھا اور مہنگائی بھی ایک حد تک  کنٹرول ہوتی ، میں جمہوریت کے استحکام اور حقیقی معنوں میں جمہوریت کے فروغ کے لئے بلدیاتی اداروں کی مظبوطی کا علمبردار ہوں اور اس کے لئے آئندہ بھی ہر فورم پر جدوجہد کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی بطور اپوزیشن لیڈر پنجاب میں صوبے میں ایک ایسے بلدیاتی نظام کا حامی ہوں جس میں نمائندے مکمل بااختیار ہوں ، مسلم لیگ ن کے مطالبے پر بلدیاتی قانون کے حوالے سے ایوان کی اسپیشل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے بلدیاتی قانون اور نمائندوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv