فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایشین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر پاکستان کے نامور باکسر ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے باکسر عثمان وزیر کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ عثمان وزیر نے ایشین ٹائٹل کے بعد اب ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ ٹائٹل بھی جیت لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ ٹیم کے سابق کپتان آصف ہزارہ کو بھی ایشین ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں ، عثمان وزیر اور آصف ہزارہ جیسے نوجوان پاکستان کا فخر ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور عوام عثمان وزیر جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی پشت پر کھڑی ہے ، عثمان وزیر کا اگلا ٹارگٹ اولمپکس میڈل ہونا چاہیے ، مجھے امید ہے کہ عثمان وزیر پاکستان کے لئے اولپمک میڈل حاصل کریں گے۔
































