تازہ تر ین

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ننکانہ صاحب میں احتجاجی ریلی

سکھ برادری نے ننکانہ صاحب میں انسانی حقوق کےعالمی دن پربھارت کے مقبوضہ کشمیراوربھارتی پنجاب میں انسانی حقوق کی پامالی کےخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان سے شروع ہونے والی ریلی کی قیادت پنجابی سکھ سنگت پاکستان کے چیئرمین سردارگوپال سنگھ چاولہ نے کی ۔

ریلی میں مقامی سکھ رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ہندو اورمسیحی برادری کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی،ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئے تحصیل موڑ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

 ریلی کے شرکاء نے بینرزاورپلےکارڈز اٹھا رکھے تھے،جن پر بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیراور بھارتی پنجاب میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف نعرے درج تھے۔

شرکاء نے بھارت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے،اس موقع پرگفتگو کرتے مقررین نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب دوسرےمذاہب کےاحترام کا درس دیتے ہیں مگر بھارت میں صورتحال اس کے برعکس ہے۔

جہاں مسلمانوں،سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک روا رکھا جاتاہے،دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے نام نہاد دعویدار بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں ،جس کا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv