تازہ تر ین

ایم ڈی کیٹ پاس نہ کرنیوالے طالبعلموں کوایم بی بی ایس ڈگری نہیں دی جائے گی ، پی ایم سی

تفصیلات کے مطابق  پی ایم سی  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ پاس نہ کرنے والے  طالبعلموں کوایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس ڈگری نہیں دی جائے گی۔ میڈیکل اورڈینٹل کالجوں میں داخلہ کیلئےایم ڈی کیٹ لازمی ہے۔ ایم ڈی کیٹ کے بغیرڈگری غیرملکی سطح پربھی غیرتسلیم شدہ ہوگی۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کے مطابق  داخلہ2021-22 کیلئےایم ڈی کیٹ پاس کرنےکی شرح65 فیصدرکھی گئی ، 65فیصدشرح137مارکس پر بنتی ہے،جن طالبعلموں نے ایم ڈی کیٹ پاس کیا وہ  داخلے کے اہل ہوں گے، میرٹ حاصل کرنے والے طلبہ میڈیکل تعلیمی پروگراموں میں داخل ہوں گے۔سندھ کے تمام میڈیکل اورڈینٹل کالج بھی اسی اصول میں شامل ہیں۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ پی ایم سی نے اس سال نیشنل میڈیکل اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv