تازہ تر ین

واٹس ایپ اسٹیٹس پر ‘ انڈو ‘ کا آپشن

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹیس کے لیے صارفین کو ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس نئے فیچر سے صارفین فوری طور پر ایسی اسٹوری کو ” ان ڈو” کر سکیں گے جو غلطی سے پوسٹ کر دی گئی ہو، جس کے لیے ان ڈو بٹن کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
انڈو بٹں کو کلک کرنے پر صارفین پوسٹ ہونے والے کسی بھی اسٹیٹس کو فوری طور پر ہٹا سکیں گے۔ یہ فیچرابھی بیٹا ورژن میں آئی او ایس ٹیسٹرز کے لیے ہے، لیکن جلد ہی آئی او ایس پر مزید بیٹا صارفین کو اس فیچر تک رسائی ہوگی اور اس کے بعد تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرا دیا جائے گا۔
واضح رہے اسٹیٹس فیچر میں صارفین تصاویر اور ویڈیوز کو ایموجیزاور کیپشن کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں جو کہ چوبیس گھنٹے بعد ختم ہوجاتی ہیں۔
واٹس ایپ کے ایک اور نئے فیچر میں اب ریپلائی کے بغیر صارفین میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں، اس کے لیے کسی تحریر کی ضرورت نہیں ہو گی۔
فیس بک میسنجر کی طرح واٹس ایپ پر بھی میسج ری ایکشنز کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ واٹس ایپ میں اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا ہے اور اب یہ بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے، اور رپورٹ کے مطابق کچھ ہی عرصے میں یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv