تازہ تر ین

ینگ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات اب بھی ماننے کیلئے تیار ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ینگ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات اب بھی ماننے کے لیے تیار ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قدوس بزنجو نےکہا کہ بلوچستان میں ابھی تک کوئی ایسا وزیراعلیٰ نہیں آیا جس نے گلی کوچوں میں جاکر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہو، میں حلف لینےسے پہلے کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال دیکھنے نکلا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے تین سال سے ایڈمنسٹریٹر اور عملے کی تنخواہیں بند تھیں جس کی ادائیگی کے احکامات دے دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی ینگ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات ماننے کے لیے تیار ہیں، ینگ ڈاکٹرز کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ان سے ملاقات کی تھی، ان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی اس کے باوجود بھی ریلی نکالی، ان کی ریلی اور دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv