ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دیدیا۔
دبئی میں کھیلے جانے والے گروپ ون کے 26 ویں میچ میں انگلش کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کینگروز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 125 رنز بنائے۔ کپتان فنچ کے 44 رنز کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔ وارنر 1، سمتھ1، میکسویل 6، سٹون صفر، میتھیو 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جورڈن نے 3، ٹائمل ملز، کرس ووکس نے 2.2، عادل راشد، لیونگسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔