تفصیلات کےمطابق گورنرخیبرپختونخواکی زیرصدارت وفاقی محکموں کی سہ ماہی کارکردگی کاجائزہ اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی محکموں کی پبلک سروس ڈلیوری،عوامی شکایات کےحل سےمتعلق سہہ ماہی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں عوامی شکایات کےحل سےمتعلق صوبہ میں وفاقی محکموں کی الگ الگ سہ ماہی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔.
اس موقع پر گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ وفاقی سرکاری افسران کو عوامی خدمت کے ساتھ رویوں میں بھی بہتری لانا ہو گی، سرکاری اداروں میں ماضی میں جو کلچر رہا ہے اسکو ختم کرنا ہے۔گورنر نے کہا کہ عوامی خدمت کے حوالے سے گو کہ ہم سب کا کردار مختلف ہے لیکن بحیثیت مجموعی ہم سب پر یکساں ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔
اجلاس میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا مرتضٰی خان، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر محمودحسن، ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیف الاسلام کے علاوہ واپڈا،سوئی گیس، نادرا، این ایچ اے، ایف آئی اے، پوسٹ آفس، ریلوے، سمیت دیگر وفاقی محکموں کے سربراہان و نمائندوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل ڈیش بورڈ کے تحت گورنرز کو صوبوں میں وفاقی محکموں کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لینے کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔