تازہ تر ین

’لگتاہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں پاکستان بھارت کو شکست دےگا‘

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہےکہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہےکہ اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے جس میں بھارت کو شکست ہوگی۔

بھارتی میڈیا میں شعیب اختر کا ایک ویب انٹرویو شیئر کیا جارہا ہے جس میں اسپیڈ اسٹار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت سے متعلق بات چیت کررہے ہیں۔

اسپورٹس ویب کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو میں شعیب اختر نے حالیہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے پر بھی گفتگو کی۔

آئی سی سی ، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی تاریخ پر نظر دہرائی جائے تو بھارت کو 0-11 سے برتری حاصل ہے لیکن اس کے باوجود شعیب اختر پر امید ہیں کہ اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ریکارڈ میں تبدیلی ہوگی۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہےکہ اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا جس میں بھارت کو شکست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں کو فیور کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹورنامنٹ بھارت سے عرب امارات منتقل ہوگیا ہے جو کہ اب 17 اکتوبر سے 14 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv