تازہ تر ین

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافے کا امکان

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوادی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی  کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 20 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری بھجوائی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا جس کا اطلاق 16 جون سے ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv