تازہ تر ین

وزیراعظم نے عوام کی ریلیف کیلئے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے تمام تر مطالبات کے باوجود وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے اور 150 ارب کے ڈائریکٹ ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے الیکشن ترمیمی بل منظور کر لیا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اس سال کے پہلے 11 ماہ میں ریکارڈ 26.7 بلین ڈالرز ترسیلات زر پاکستان بھجوائے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ اور بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل میں وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی سے الیکشن ترمیم بل منظور ہوگیا۔ بیرون ملک پاکستانی ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔

اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت کے عوام دوست اقدامات کی بدولت عام عوام کی قوت خرید میں 36.6فیصد اضافہ ہوا ہے، ہماری برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہو جو ایک نیا ریکارڈ ہے، تعمیرات سمیت ہر شعبے سے منسلک لیبر کی اجرت میں 29 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے شعبے کی شرح نمو 9 فیصد ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ دس ماہ سے سرپلس ہے، ایف بی آر نے پہلے 11 ماہ میں 4170 ارب روپے ٹیکس وصولی کی ہے، زرعی شعبے کی شرح نمو 2.77 فیصد ، پرائمری بیلنس پانچ سال میں پہلی مرتبہ سرپلس ہوا ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی، خام تیل، پٹرولیم مصنوعات، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے، پام آئل کی قیمت عالمی منڈی میں 102 فیصد بڑھی ہے، ہم نے صرف 20 فیصد کا اضافہ کیا،

عالمی منڈی میں سویابین آئل کی قیمت 119 فیصد بڑھی ہے ہم نے صرف 23 فیصد اضافہ کیا ہے، خام تیل کی قیمت میں عالمی منڈی میں 119 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ہم نے صرف 32 فیصد قیمت بڑھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ آ چکے ہیں،حکومت کی پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیمز بنارہے ہیں، ہمیں سستی بجلی کی ضرورت ہے، چھوٹے قرض فراہم کیے جارہے ہیں، پاکستان میں ترقی کے سنہرے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv