تازہ تر ین

پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص افغان امن عمل کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں یورپی یونین سفیر نے خطے کے امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv