تازہ تر ین

عدلیہ کا احترام ہی جمہوریت کو مضبوط کرنے کا طریقہ ہے، عمران خان

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے دل میں عدلیہ کا بے انتہا احترام ہے، فیصلہ حق میں ہو یا خلاف، عدلیہ کی تعظیم سب کے لیے لازم ہے،یہی جمہوریت کو مضبوط کرنے کا طریقہ ہے۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے ملاقات کی جس میں اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کو اہم کیسز کے حوالے سے بریف کیا دوران گفتگو وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کے دل میں عدلیہ کا بے انتہا احترام ہے۔ فیصلہ حق میں ہو یا خلاف، عدلیہ کی تعظیم سب کے لیے لازم ہے اور یہی جمہوریت کو مضبوط کرنے کا طریقہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے رہنمائی کے لیے ان کے شکر گزار ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv