Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟
  • 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
  • 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
  • ’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف
  • فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار
  • ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق
  • کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
  • ترک صدر نے مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی
  • مذاکرات میں بعض امور پر پیش رفت ضرور ہوئی، تین اہم نکات پر اختلافات برقرار رہے، ایران
  • برطانیہ: فلسطین کے حق میں مظاہرہ، 500 سے زائد افراد گرفتار
  • ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول ٹیکس لازمی ہوگا
  • مذاکرات کے دوران امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایران
  • کائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصر
  • آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیار
  • سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
  • پہلی طلاق کے بعد کیا ہوا؟ عامر خان نے زندگی کے اہم راز فاش کردیے
  • نامناسب انداز میں جشن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد
  • لبنان میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں 10 افراد شہید
  • اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

دھوکادہی سے رن آؤٹ، ڈی کوک 75 فیصد میچ فیس سے محروم

By adminاپریل 5, 2021
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے باز فخر زمان کو ‘دھوکا دہی’ سے آؤٹ کرنے پر جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز 75 فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو فتح کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی یٹنگ لائن بری طرح سے ناکام ہوئی اور فخر زمان کے سوا کوئی بھی بلے باز جنوبی افریقی باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکا۔

تاہم فخر زمان جنوبی افریقی ٹیم کی فتح کی راہ میں حائل ہو گئے اور 193 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح کے انتہائی قریب پہنچا دیا۔

فخر نے اس موقع پر اسٹرائیک لینے کے لیے دو رنز بھاگنے کی کوشش کی تاہم ڈی کوک نے رن آؤٹ کرننے کے لیے فخر کو دوسرے اینڈ کی جانب متوجہ کر دیا تھا۔

فخر زمان دوسرے اینڈ پر دیکھنے کی کوشش میں وکٹوں کے درمیان سست ہوگئے اور اس طرح جنوبی افریقی وکٹ کیپر نے فخر کی وکٹیں اڑا دیں جس کی وجہ سے وہ معمولی فرق سے اپنی دوسری ڈبل سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کوئنٹن ڈی کوک کو کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کے قانون 41.5.1 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔

اس قانون کے تحت کسی فیلڈر کی جانب سے الفاظ یا عمل کے ذریعے جان بوجھ کر بلے باز کی توجہ دوسری جانب مبذول کرانے کی کوشش کرنا غلط ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قواعد کی خلاف ورزی پر فخر زمان پر 75 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا ہے جبکہ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما پر بھی 20 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ آئی سی سی نے اس شاندار ریکارڈ ساز اننگز پر فخر زمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے قوانین کے محافظ میریلیبون کرکٹ کلب نے بھی اس حوالے سے آواز اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فخر زمان کو واقعی دھوکے سے آؤٹ کیا گیا۔

کلب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قانون بہت واضح ہے، اب وہ فیصلہ کریں کہ ایسی کوئی کوشش ہوئی یا نہیں، اگر ہوئی ہے تو بلے باز کے دو رنز کے ساتھ پانچ پینالٹی رنز بھی دیے جائیں گے اور یہ فیصلہ بلے باز کریں گے کون اگلی گیند کا سامنا کرے گا۔

میچ کے بعد اس معاملے پر متعدد سابق کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز نے تبصرہ کرتے ہوئے ڈی کوک کے طرز عمل کو افسوسناک اور کھیل کی روح کے منافی قررا دیا تھا۔

جب میچ کے بعد فخر زمان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ رن آؤٹ کا ذمے دار خود کو سمجھتے ہیں کیونکہ وہ دوسرے اینڈ پر موجود حارث رؤف کو دیکھ رہے تھے کیونکہ فاسٹ باؤلر دوسرا رن دیر سے دوڑے تھے۔

واضح رہے کہ اس رن آؤٹ کے معاملے پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری سے زبانی شکایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے منیجر منصور رانا نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ سے زبانی بات کی البتہ پاکستان کی جانب سے باضابطہ تحریری طور پر شکایت نہیں کی گئی۔

admin

Keep Reading

نامناسب انداز میں جشن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد

پی ایس ایل: کراچی میں پہلا میچ آج ہوگا، اسٹیڈیم کے اطراف کھلے مین ہولز انتظامیہ کا منہ چڑانے لگے

یونس خان نے پی سی بی کے تعاون سے سندھ میں کرکٹ کے فروغ کا بیڑا اٹھا لیا

کیا رونالڈو کے گول کی تعداد 967 سے کم ہوگئی ہے؟

پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

انشاءاللہ اور بسم اللہ، کیا رونالڈو نے اسلام قبول کرلیا؟

تازہ ترین

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.