تازہ تر ین

جو زیادہ ضرورت مند ہے اسے پہلے کورونا ویکسین دینی چاہیے: شاہ محمود

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جو زیادہ ضرورت مند ہے اسے پہلے کورونا ویکسین دینی چاہیے۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین بطور تحفہ بھجوائی ہے  لیکن ہمیں کورونا ویکسین مزید درکار ہے، فروری کے آخر تک کورونا کی11لاکھ ڈوز درکار ہوں گی، امیدہےکہ  ویکسین کی مزید کھیپ جلد پہنچے گی۔

انہوں نے کہا  ہماری کوشش ہےکہ پہلے فرنٹ لائن ورکرز کو کوروناویکسین دیں، کوروناویکسین کی ڈوز کے لیے رجسٹریشن کا آسان طریقہ کارلانےکی کوشش کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کو ویکسین کے لیے دیانتدارانہ سسٹم بنانا چاہیے کیونکہ ہمارے معاشرے میں لائن توڑنے کی عادت ہے، ہمیں پہلے ان لوگوں کو ویکسین دینی چاہیے جو آسانی سے وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں ان میں  بیمار لوگ اور بزرگ شامل ہیں جب کہ جو ضرورت مند ہیں چاہے وہ وی آئی پی ہو یا کوئی اور، جو زیادہ ضرورت مند ہے اسے ویکسین دینی چاہیے، اس معیار سے آگے بڑھنے پر آسانی ہوگی اور ہم پر انگلیاں بھی کم اٹھیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv