تازہ تر ین

یو اے ای کے ویزوں پر پابندی، دفتر خارجہ کا وضاحتی بیان

متحدہ عرب امارات کے ویزوں میں عارضی پابندی کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان سمیت 12 ممالک کے لئے عارضی طور پر نئے وزٹ ویزوں کے اجراء کو معطل کردیا گیا ہے تاہم پہلے سے جاری کردہ ویزوں پر معطلی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمامید کرتے ہیں کہ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے امارات نے ویزوں پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے اور ہم ہم اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام سے باضابطہ تصدیق کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے غیر معینہ مدت تک متعدد ممالک کے شہریوں کے لیے انٹری پرمٹ اور ویزوں کا اجراء روک دیا ہے ان ممالک میں پاکستان, یمن, شام, ایران, عراق, ترکی, افغانستان, لبنان, لیبیاء کینیا, تیونس اور صومالیہ شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv