تازہ تر ین

گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو نتائج بہت خطرناک ہوں گے:مریم اورنگزیب

(ویب ڈیسک)مسلم لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جی بی انتخابات میں ایک ہزار جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز دھاندلی کا ثبوت ہے، گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ حلقہ دیامر 2 سے ووٹ چوری ہونے کا ایک اور نتیجہ آگیا، 700 سرکاری ملازمین کے نام پر 1791 پوسٹل بیلٹ پیپرز اجراء، یہ ہوتی ہے دھاندلی، ایک ہزار سے زائد جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری کیے گئے، پانچوں امیدوارں کا مشترکہ طور پر الیکشن کمیشن جانا دھاندلی کی اندھیر نگری کا ثبوت ہے، جعلی حکومت کی جعلی پوسٹل کے ذریعے ووٹ چوری پکڑی گئی۔

انھوں نے کہا ان جعلی پوسٹل بیلٹس کی بنیاد پر کامیابی کے سروے جاری ہو رہے تھے ؟

سرکاری ملازمین سے حقوق چھیننے والی حکومت اب ان کا ووٹ بھی چھین رہی ہے، پاکستان کے مفادات کا تقاضا ہے کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی نہ کی جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جعلی حکمران قومی مفادات کو اپنی گندی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں، گلگت بلتستان الیکشن کمیشن فوری دھاندلی رکوائے، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

واضح رہے کہ گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جی بی میں پہلے نمبر پر پی ٹی آئی، دوسرے نمبر پر پیپلزپارٹی، تیسرے نمبر پر آزاد امیدوار اورپھر ن لیگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت پی ٹی آئی بنائے گی، پیپلزپارٹی سیٹیں نکال لے گی لیکن حکومت بنانے کی فارم میں نہیں ہوگی، مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تھی ، انتخابات میں پہلی بار فوج نہیں گئی، انتخابات کے بعد الزامات کی بوچھاڑ ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات کے بعد ن لیگ کو دھچکا لگے گا، آنے والے دنوں میں یہ مزید بیانات دیں گے، ن لیگ واپس زیرو پوائنٹ پر جارہی ہے، کچھ عرصے میں یہ کہیں گے ہم بات چیت کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ن لیگ میں وراثت کی سیاست ہے، ان کے اپنے پارٹی ارکان اس بیانیے کے ساتھ نہیں چل رہے، صرف وہی پارٹی عہدیداران ساتھ چل رہے ہیں جن کےخلاف کیسز ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ میں اندر سے بھی دباؤ اٹھے گا، نوازشریف اور مریم نواز کے بیان سے حکومت کو تقویت ملی، یہ اپنے بیان پر ساری زندگی پچھتائیں گے، ن لیگ بند گلی میں داخل ہونے جارہی ہے۔

 وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ن لیگ سے بہترکھیل رہی ہے، پیپلزپارٹی نے کراچی میں نوازشریف کا خطاب نہیں ہونے دیا، پیپلزپارٹی نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، ن لیگ کے کہنے پر پیپلزپارٹی استعفیٰ نہیں دے گی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv