تازہ تر ین

اللہ کے گھر میں دہشتگردی کرنے والے حیوانوں سے بھی بدتر ہیں: شاہد آفریدی

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہیدوں کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے، آمین: سابق کپتان کا ٹویٹر پیغام

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پشاور دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کو حیوانوں سے بھی بدتر قرار دے دیا ۔ 40 سالہ شاہد خان آفریدی نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ’’ اللہ کے گھر میں دہشت گردی کرنے والے حیوانوں سے بھی بدتر ہیں، آج کے سانحہ پر دل رنجیدہ ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہیدوں کر درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کریں، آمین ‘‘۔

یاد رہے کہ منگل کے روز پشاور کے علاقے دیرکالونی میں دھماکے سے 7 افراد شہید اور70 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں زیادہ تعدد بچوں کی ہے ، جن کی عمریں 11 سے17 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ بچوں کے مدرسے کے قریب ہوا ، جہاں 100سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

دھماکے سے قبل مدرسے میں ایک مشکوک شخص بھاری بیگ لے کر داخل ہوا جس کی تلاش جاری ہے۔ وزیراعظم سمیت ملک کی تمام سیاسی قیادت نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کو آرمی پبلک سکول کے بعد دوسرا بڑا سانحہ قرار دے دیا ، صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کا واقعہ اے پی ایس کے بعد دوسرا بڑا سانحہ ہے ، علاقے میں کافی عرصے سے امن تھا اور سکیورٹی بھی بہتر تھی ، دہشت گرد اپنے مقاصد کیلئے سافٹ ٹارگٹ دیکھتے ہیں ، بچے اور مدرسے دہشت گردوں کا سافٹ ٹارگٹ تھے ، کیوں کہ دہشت گردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ہم اس دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، دہشت گردی کی اطلاعات تھیں ، کیوں کہ نیکٹا کی طرف سے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی تھریٹ الرٹ تھا ، جس کی بنا پر علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی تھی ، تاہم ہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv