تازہ تر ین

وزیراعظم نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی جس کے لئے وزیراعظم نے فنانس اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو مکمل تعاون کی ہدایت  بھی کی ہے۔

اس ضمن میں وزات قانون کا کہنا ہے کہ نئی عدالتوں کا قیام مرحلہ وار ممکن بنایا جارہا ہے جبکہ نئی عدالتوں کا مرحلہ وار قیام مالی مشکلات کے باعث کیا جا رہا ہے۔

وزارت قانون کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 30 احتساب عدالتیں قائم کی جائیں گی جبکہ نئی خصوصی عدالتیں بچوں، خواتین اور خواجہ سرائوں کیساتھ ذیادتی کے مقدمات کی سماعت کرینگی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے زیادتی کے مقدمات کیلئے الگ عدالتوں کے قیام کی بھی اصولی منظوری دیدی اور وزارت قانون کو متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

یاد رہے کہسپریم کورٹ نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv